تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

ماں کی ممتا: اپنے بچے کو مگر مچھ سے بچانے کیلیے ہرن نے اپنی جان دے دی

ماں کی محبت ناپنے کا کوئی آلہ دنیا میں موجود نہیں لیکن اپنے بچوں کے لیے ماں کی قربانیاں بہت کچھ ظاہر کر دیتی ہیں، دنیا میں کئی مثالیں موجود ہیں جب ماں نے بچے کے لیے جان تک قربان کر دی۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں مگرمچھ سے بچے کو بچانے کے لیے ہرن نے اپنی جان قربان کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن کا بچہ دریا میں تیراکی کررہا ہے اتنے میں ایک مگرمچھ تیزی سے اسے شکار کرنے کے لیے آگے بڑھتا ہے۔

ہرن یہ سب دیکھ کر فوری دریا میں چھلانگ لگا دیتی ہے اور تیزی سے تیرتے ہوئے مگرمچھ کے آگے آکر رک جاتی ہے اور مگرمچھ اسے اپنا شکار بنا لیتا ہے جبکہ بچہ بچ جاتا ہے۔

وائرل کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ مگرمچھ ہرن کو دبوچ کر لے جاتا ہے اور بچہ آگے کی جانب نکل جاتا ہے۔

ہرن کی بچے کو بچانے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ویڈیو دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں، ایک اور صارف نے ہرن کی بہادری کو سراہا، ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ماں تو پھر ماں ہوتی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button