تازہ ترینتحریکخبریں

مریم اورنگزیب نے حکومت مخالف ارکان کی فہرست جاری کر دی

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپوزیشن اور اس کی حمایت کرنے والے ارکان کی فہرست جاری کردی۔

مریم اورنگزیب کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کے 84 اور پیپلزپارٹی کے 56 ارکان اسمبلی موجود ہیں جبکہ ایم ایم اے کے 14 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق اے این پی کے ایک رکن کی حمایت حاصل ہے، جبکہ بی این پی مینگل کے چار ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 میں سے 6 اور مسلم لیگ ق کے 2 ارکان اپوزیشن کے ساتھ ہیں، جمہوری وطن پارٹی کا ایک رکن بھی اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی اپوزیشن کو حاصل ہے، سب کو ملا کر 176 ارکان اسمبلی اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت شروع ہونے والا اجلاس ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button