تازہ ترینجرم کہانیخبریں

محسن بیگ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست خارج

اسلام آباد ہائیکورٹ نے محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ نے محسن بیگ کےخلاف دہشت گردی مقدمےکی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ محسن بیگ کے وکیل کے مطابق درخواست کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، موکل کی بےگناہی ثابت کرنے کیلئے ٹرائل کورٹ کا فورم موجود ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ محسن بیگ بعد میں نئی درخواست دائر کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button