تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

پانی و خشکی پر 60میل فی گھنٹہ سے چلنے والی پہلی سپورٹس کار

پانی اور خشکی میں 60میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس گاڑی متعارف کرا دی گئی۔
ایسی سواری ایک عرصے تک تصورات اور سائنس فکشن میں ہی موجود تھی لیکن اب حقیقت کا روپ دھار چکی ہے۔ ہوور کرافٹ  طرز کی کانسپیٹ کار کی قیمت ایک لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو رواں سال مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگی۔
اس گاڑی کا خیال کوئی نیا نہیں بلکہ 1950ئ میں اس حوالے سے ایک خیال پیدا ہوا تھا، جس کو مختلف سائنس فکشن فلموں میں شامل بھی کیا گیا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہوور کرافٹ گاڑی بجلی سے چلے گی، جو رفتار کے معاملے میں فیراری ، ایم سی لارین اور بگاتی سے بھی تیز دوڑ سکتی ہے۔
وان مرسیئر امریکی انجینئر ہیں جنہوں نے اس گاڑی کا ڈیزائن پیش کیا اور بتایا کہ اس کی سیٹ ایسے بنائی گئی ہے کہ جب آپ گاڑی پر بیٹھیں گے تو ایسا محسوس ہوگا جیسے جنگی طیارے میں بیٹھ کر سفر کر رہے ہیں۔
اس گاڑی کا ڈیشن بورڈ مکمل طور پر ڈیجیٹل ہے جبکہ اس میں پیٹرول انجن بھی ہے تاکہ مشکل کے وقت بھی اس کو چلایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button