تازہ ترینخبریںسپورٹس

آسٹریلیا کیخلاف سیریزٜ قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع

آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے شروع ہوگا۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال بعد پاکستان کے دورے پر آرہی ہے۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بدھ سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی آمد منگل سے شروع ہوگی۔
ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی کیمپ 22فروری تک جاری رہے گا۔ سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بولنگ کوچ کچھ وجوہات کے باعث کیمپ میں شامل نہیں ہوں گے۔ تاہم وہ اسلام آباد پہنچ کر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7میں شریک کرکٹرز کیمپ  میں شامل نہیں ہوں گے۔ کیمپ کے اختتام پر اگلے روز پاکستان سکواڈ  میں شامل کھلاڑی  اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔24فروری سے سہ روزہ قرنطینہ کے بعد 27فروری سے اسلام آباد میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔
پی ایس ایل7سے فارغ ہونے والے کھلاڑی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے بعد3 روز آئسولیشن میں رہیں گے جبکہ فائنل کھیلنے والے کھلاڑی قرنطینہ کیے بغیر 28فروری کو براہ راست بائیو سیکیور ببل کاحصہ بن جائیں گے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم  سڈنی میں آئسولیشن  کے بعد  بذریعہ چارٹرڈ پرواز 27  فروری کو اسلام آباد پہنچے گی اور ایک روز کے قرنطینہ کے بعد راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کرےگی۔ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا،
پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی، دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی میں  جبکہ تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے 29مارچ ، دوسرا 31 مارچ اورتیسرا 2 اپریل کوکھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button