تازہ ترینخبریںکاروبار

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیمٜ مارک اپ سبسڈی میں ترمیم

حکومت نے نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے درجہ اول صارفین کے قرضوں کے دورانیے اور مارک اپ سبسڈی میں ترامیم کر دیں۔
سٹیٹ بینک نے حکومتی ترامیم پر سرکلر جاری کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ نیا پاکستان ہائوسنگ کے درجہ اول صارفین کے1سے5سال تک کے قرضوں پر مارک اپ2فیصد،6سے10سال پر مارک اپ 4 فیصد ہوگا۔11سے15سال کیلئے مارک اپ5فیصد مقرر۔ پندرہ سال کے بعد ہائوسنگ قرضوں کی بینک پرائسنگ کا فارمولہ کائیبور جمع اڑھائی فیصد ہوگا۔
قبل ازیں نئی ترامیم سے پہلے درجہ اول صارفین کے قرضوں پر پہلے پانچ سال3اور اگلے پانچ سال5فیصد مارک اپ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button