تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

کرسی پر 2سال تک مردہ بیٹھی خاتون کی لاش برآمد

کوموٜ شمالی اٹلی کے پریسٹینو علاقے میں ایک گھر سے 70برس خاتون کی دو سال سے کرسی پر بیٹھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ خاتون کا نام مارینیلا بیریٹا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پریسٹینو میں  طوفانی ہوائوں کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔
مارینیلا کے گھر کے عقب میں درختوں کے اکھڑ جانے کے خطرے سے آگاہ کرنے کیلئے پولیس نے اُن کے گھر پر فون کیا لیکن کسی نے ریسیو نہیں کیا۔
پولیس جب میرینیلا کے گھر پہنچی تو انہیں گھر میں کرسی پر مارینیلا کی لاش ملی۔ لاش کی ابتر حالت دیکھ کر اندازہ لگایا کہ لاش 2سال سے زائد عرصے سے اسی حالت میں ہے۔
پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مارینیلا کو آخری بار ستمبر 2019میں دیکھا تھا۔ اُس کے بعد وہ کافی عرصے تک نظر نہیں آئیں جس سے انہیں لگا کہ وہ کہیں اور شفٹ ہوگئی ہیں۔
پولیس کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ کے معائنے میں ایسی کوئی شواہد نہیں ملے جو کسی مجرمانہ کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوں۔
حکام نے یہ بھی کہا کہ بیریٹا کے خاندان والوں میں سے اب کوئی زندہ نہیں بچا ہے۔ مقامی کونسل نے بیریٹا کی میت و تدفین کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button