تازہ ترینخبریںسپورٹس

عالمی ویمنز کپٜ پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

کراچیٜ عالمی ویمنز کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ کراچی سے کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد قومی سکواڈ نے 10روزہ قرنطینہ اختیار کرلیا جس کے بعد میگا ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔
پاکستان کی 18رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، ایونٹ 4مارچ سے 3اپریل تک کھیلا جائے گا۔
قومی سکواڈ بسمہ معروف ٟ کپتانٞ، ندا ڈار ٟ نائب کپتانٞ، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنائ، غلام فاطمہ، جویریہ خان، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز ٟ وکٹ کیپرٞ، ٹریولنگ ریزروارم جاوید، نجیہ علوی ٟ وکٹ کیپرٞ اور طوبہٰ حسن پر مشتمل ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6مارچ کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا،
8مارچ کو پاکستان کامقابلہ آسٹریلیا،11مارچ کو جنوبی افریقہ، 14مارچ کو بنگلہ دیش،21مارچ کو ویسٹ انڈیز،24مارچ کو انگلینڈ اور 26مارچ کو میزبان نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button