تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز
مگرمچھ کو6سال بعد گردن میں پھنسے ٹائر سے آزادی مل گئی
جزیرے سیلاوسی میں 13فٹ سے زائد لمبے مگرمچھ کے گلے میں 6سال قبل ایک ٹائر پھنس گیا تھا۔ جانوروں سے متعلق تنظیموں اور مقامی افراد نے متعدد بار مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔
مقامی لوگوں میں ہاروالا مگرمچھ کے نام سے مشہور مگرمچھ کے گلے سے ٹائر نکالنے کے انتظامیہ نے انعام کا اعلان بھی کیا تھا لیکن کوئی بھی ٹائر نہ نکال سکا۔
ہر بار جال سے بچ نکلنے والا مگرمچھ بلآخر اب جال میں پھنس گیا جس کی گردن سے ٹائر نکال کر اسے واپس دریا میں چھوڑ دیا گیا۔