تازہ ترینخبریںصحت

اینٹی وائرل ادویات کا امتزاج کورونا وائرس کے خلاف بہت زیادہ مؤثر

طبی ماہرین نے کووڈ 19 کے علاج کے لیے ایسی اینٹی وائرل ادویات کو شناخت کیا ہے جن کا امتزاج بہت زیادہ مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک دوا بریکیونیر (brequniar) ہے جس کو ریمیڈیسیور یا مولنوپراویر (molnupiravir) کے ساتھ استعمال کرنے سے انسانی نظام تنفس کے خلیات اور چوہوں میں کورونا وائرس کو ناکارہ بنایا جاسکا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف پینسلوانیا اسکول آف میڈیسین اور یونیورسٹی آف میری لینڈ اسکول آف میڈیسین کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ ادویات کا امتزاج انفرادی استعمال سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button