تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران میں ہمت ہے تو لانگ مارچ سے پہلے اسمبلی کو توڑ دے، بلاول

ملتانٜ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے ہی کامیابیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کو توڑ دیں۔

وزیراعظم عدم اعتماد اور آنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا، ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے جو عدم اعتماد کو نہیں مانتے تھے وہ بھی مان رہے ہیں، ہم عدم اعتماد کے لیے مہم چلائیں گے۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے قبل ہی عمران خان کی وکٹیں گرنا شروع ہوچکی ہیں،
پیپلز پارٹی کے قانونی ماہرین کی بدولت ایک نالائق سینیٹر نااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے قبل ان کی مزید وکٹیں گرائیں گے۔ اسلام آباد میں پورا ملک ہمارے ساتھ ہوگا عوام کا ری ایکشن پوری دنیا کے سامنے ہوگا پھر کوئی نہیں انکار کر سکے گا،
اس وزیراعظم پر حملہ ہونا ہے۔ نااہل سلیکٹڈ وزیراعظم سے حساب لیں گے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ بزدل لاہور الیکشن سے بھاگا، اب ڈی آئی خان میں بھاگ رہا ہے، یہ ڈی آئی خان میں اپنے ہی امیدوار کو نااہل کر کے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہا ہے،
بلدیاتی الیکشن کا پہلا فیزاور دوسرا فیز میں بھی ہارے گا، خیبر پختونخوا بلدیاتی الیکشن دوسرا فیز، عدالت سے فیصلہ سنوایا موسم خراب ہے الیکشن نہیں ہونا چاہیے، اعلیٰ عدلیہ، الیکشن کمیشن کو سلام پیش کرتا ہوں۔
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مارچ شروع ہونے سے پہلے عمران کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہے، عمران خان کا سینیٹرنااہل ہوچکا ہے، اسلام آباد پہنچنے سے پہلے مزید وکٹیں گریں گی، وزیراعظم آج مہنگائی کے بجائے پیپلز پارٹی کو بڑا یاد کر رہے تھے، اگر عمران خان میں ہمت ہے تو ہمارے مارچ سے پہلے اسمبلی کو توڑ دیں، اگر عمران خان کو یقین ہے عوام اسے ووٹ دیں گے تو ہمت کریں، اس بزدل نے اپنے ہی امیدوار کے فارم ریجیکٹ کروایا تھا، یہ وزیراعظم بزدل ہیں۔
پی پی چیئر مین کا کہنا ہے کہ مجھے سو فیصد یقین ہے ہماری پارٹی لانگ مارچ میں کامیاب ہوگی، ہمارے لانگ مارچ سے پہلے کامیابیاں ملنا شروع ہوگئی ہے، حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا اب پارلیمان کا اٹھنا چاہیے۔ کچھ لوگ عمران خان کے لیے کھلا میدان چھوڑنا چاہتے تھے، پیپلز پارٹی کا فیصلہ تھا سلیکٹڈ کے لیے کھلا میدان نہیں چھوڑیں گے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر ضمنی الیکشن میں عمران خان کو شکست دی، ہم نے وزیراعظم کے گھر میں گھس کر اسے شکست دی، سی ای سی میں کچھ دوستوں نے کہا ابھی انتظار کرنا چاہیے، اکثریت کی رائے تھی مہنگائی، غربت عروج پر ہے آج ہی لانگ مارچ کا اعلان کریں۔
سی ای سی نے عوامی مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، 27فروری کو کراچی سے نکلیں گے، سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ہم نے اعلان جنگ کیا ہے، پہلے دن سے نااہل، ناجائز، کٹھ پتلی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ نے محترمہ شہید بینظیر بھٹو، سابق صدر آصف زرداری کو الزامات سے بری کیا، پرویز مشرف آمر چور، چور کہتا تھا آج وہ خود بھگوڑا ہے،
عمران خان عدم اعتماد اور آنے والے الیکشن میں بھی ہارے گا، تین سال بعد بھی کرپشن، کرپشن کی رٹ لگا رہا ہے، لوگوں کے کرپشن، کرپشن کے الفاظ سن کر کان پک چکے ہیں، ٹرانسپرنسی کے مطابق موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے، ہم پر کرپشن کے الزام لگانے والے الزام ثابت نہیں کر سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button