تازہ ترینخبریںپاکستان

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال پر غور

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مری میں برفباری اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف دستوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 246ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کے دوران ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سیکیورٹی کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ اور اندورنی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مقررہ اہداف کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئیں مشقوں کی مسلسل ضرورت پر زور دیا۔

کور کمانڈر کانفرنس کے شرکا کو آپریشن ’ردالفساد‘ کی صورتحال اور کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مری میں برفباری اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف دستوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button