Uncategorized

رونالڈو کے سب سے زیادہ گول

پرتگالی فٹبالر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے آئر لینڈ کے خلاف 110 واں بین الاقوامی گول کر کے سابق ایرانی فٹبالر علی داعی کا 109 گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
گزشتہ روز پرتگال نے آئر لینڈ کے خلاف میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پرتگال کی جانب سے دونوں گول ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کیے اور کرسٹیانو رونالڈو انٹرنیشنل مینز فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button