Uncategorized

وسیم اکرم گنجے، مداح چونک اٹھے

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم چونکا دینے والے روپ میں سامنے آگئے. سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے درمیاں رہنے لیجنڈ لیفٹ آرم باولر وسیم اکرم نے ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں ان کا آدھا سر گنجا اور صرف
نیچے نیچے بال ہیں۔ وسیم اکرم نے تصویر کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیس بک دونوں پر بھیجا ہے . تصویر کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ میرا آسٹریلیا کے ہوٹل میں قرنطینہ کا 12واں روز ہے اور بالآخر
میں نے ریزر ڈھونڈ لیا ہے، خوش ہوں لیکن یہ بہت مشکل ہے۔


شئیر کی گئی تصاویر کے مطابق ایک تصویر میں وسیم اکرم گنجے سر کے ساتھ سفید اور گرے داڑھی مونچھوں میں نظر آرہے ہیں تو دوسری تصویر میں سر کے بالوں کے ساتھ داڑھی کے بال بھی غائب ہیں اور وہ مکمل کلین شیو اور گنج میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہیں مونچھوں میں دیکھا گیا تھا اور قومی ٹیم کے سابق کپتان کے اس حلیے کو مداحوں نے بھی بہت پسند کیا تھا۔
۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button