Uncategorized

آرمی چیف سے ٹوکیو اولمپکس کے کھلاڑیوں کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے کھلاریوں نے ملاقات کی ، آرمی چیف نے اولمپئنز کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں ارشد ندیم ، طلحہ طالب ، حوالدار محمد خلیل ، سپاہی گلفام جوزف شامل تھے ۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کو سپورٹ کیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی کھلاڑیوں کیلئے اعزاز کی بات جبکہ قوم کیلئے باعث فخر ہے ۔ آرمی چیف نے کھلاڑیوں کو پاک فوج کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
ی
کھلاڑیوں نے آرمی چیف کی جانب سے حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر کیا۔ واضح رہے کہ واپڈا کی جانب سے اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو 25،25 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button