Uncategorized

جعلی خبر، وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کی طبعیت صاف کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم جعلی خبر دینے پر بھارتی میڈیا پر برہم ہو گئے اور کھری کھری سنا دیں۔ھارتی میڈیا نے اپنی ایک خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اُن پر رمیز راجہ کو ترجیح دی
وسیم اکرم نے ٹوئیٹر پر ٹائمز آف انڈیا اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے متعلق براہِ مہربانی ایسی جعلی خبریں پھیلانا بند کریں، اپنی خبر کا ذریعہ درست کریں بھر خبر دیں۔


انہوں نے کہا کہ ٹی او آئی ہندوستان کے سرفہرست اور قابل اعتماد اخبارات میں سے ایک ہے اور اس طرح کی بے بنیاد خبریں صرف اس ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا عہدہ ایک خاص عہدہ ہے لیکن مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ میں اپنی زندگی میں جہاں ہوں وہاں مطمئن ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button