سپورٹس

بابر کی کامیابی میں رضوان کا بڑا ہاتھ , کوئی نام نہیں لیتا۔ہربھجن سنگھ حیران

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے بابر اعظم کی کامیابی میں رضوان کا بڑا ہاتھ ہے لیکن اس کا کوئی نام نہیں لیتا۔ میں اس بات پر حیران ہوں. پاکستان اور بھارت دونوں کی کرکٹ ٹیمیں اچھی ہیں لیکن مسئلہ صرف دباؤ کا ہے اور جو ٹیم دباؤ میں چلی جائے وہ کامیابی سے بہت دور چلی جاتی ہے اور اپنی پسند کا نتیجہ حاصل نہیں کر پاتی۔بھارتی ٹیم بیٹنگ میں پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستان کی بولنگ بھارت سے قدرے اچھی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان اور بھارت کے آخری میچ کو ایک برس ہونے والا ہے اب ہمیں پرانی باتیں بھول کر آگے جانا چاہیے پیچھے نہیں۔ہا کوشش ہونی چاہیے کہ ٹیم جیسی بھی ہو میدان میں جا کر اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے۔
انہوں نے کہا بھارتی ٹیم ایک برس سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتی آ رہی ہے اور تیاری میں‌ہے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button