سپورٹس

شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ان کی اپنی خواہش پر ہوئی.شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی ان کی اپنی خواہش پر ہوئی۔
شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ سے مل چکے ہیں اور آگے بھی ملیں گے۔
شاہین نے کہاصحیح وقت آنے پر شادی کرلوں گا۔ ابھی کرکٹ پر فوکس ہے اور منگیتر بھی پڑھ رہی ہیں۔
مداحوں سے متعلق کیے گئے سوال پر شاہین نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری منگیتر بھی میرے مداحوں اور شائقین سے تنگ ہوتی ہوں گی لیکن میں لڑکیوں کو زیادہ لفٹ نہیں کرواتا۔
چھوٹی عمر میں منگنی کے سوال پر قومی کرکٹر نے کہا کہ میرا جو دل ہے وہ مجھے مل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button