Uncategorized

سپین کی پاکستان کو 3 کے مقابلے میں پانچ گولوں سے شکست

پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں سپین نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی.
بتایا گیا ہے کہ بار سلون میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں سپین کو صفر کے مقابلے میں 3 گول کی برتری حاصل تھی. کھیل کے دوسرے حصے میں پاکستان نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ رانا وحید نے فیلڈ گول سکور کیا.
سپین کی ٹیم نے مزید2 گول سکور کرکے پاکستان کو3 کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی.
پاکستان ٹیم کا دورہ یورپ کا یہ آخری میچ تھا دورہ یورپ کے مکمل ہونے کے بعد کل قومی ٹیم وطن واپس آئے گی .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button