Uncategorized

باکسرمحمد وسیم عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں دفاعی چیمپیئن سنی ایڈورڈ سے ہار گئے

پاکستان کے پروفیشنل باکسرمحمد وسیم عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے سنی ایڈورڈ سے شکست کھا گئے۔دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ کے ٹائٹل مقابلے میں محمد وسیم کو سنی ایڈورڈ نے پوائنٹس کی بنیاد پر مات دی۔
12 راؤنڈ کی فائٹ میں کامیابی پانے والے 26 سالہ سنی ایڈورڈ نےاپنے تمام 18 مقابلے جیت کرناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے دومرتبہ کے عالمی چیمپئین 35 سالہ محمد وسیم اپنی 13 ویں فائٹ میں دوسری مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button