Uncategorized

شین وارن نے آخری لمحات پرتعیش ولا میں چار دوستوں کے ہمراہ گزارے

دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی موت سے قبل آخری لمحات تین ساتھیوں کے ہمراہ تھائی لینڈ کے ایک پرتعیش ولامیں گزارے۔ شین وارن چار دوستوں کے ہمراہ تھائی لینڈ کے دورے پر تھے اور موت سے صرف 24 گھنٹے قبل سابق کرکٹر کو ائیرپورٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔
سموجانا ولا میں ایک رات قیام کا کرایہ ایک ہزار ڈالر سے 4 ہزار ڈالر کے درمیان ہے جہاں سے سموئی جزیرے کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

تھائی لینڈ کے علاقے چیونگ مون کے ائیرپورٹ سے صرف 10 منٹ کے فاصلے پر پہاڑی علاقے کے کنار ے پر کرسٹل کی طرح صاف شفاف سمندر اور سفید ریت کے درمیان سمو جانا ولا واقع ہے۔
اس علاقے میں 23 ولا ز ہیں اور ہر ولا ایک سے 8 بیڈروم پر مشتمل ہے، ہر ولا کا اپنا انفنیٹی پول ہے جہاں آنے والے سیاح نہ صرف تھائی لینڈ کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں بلکہ ولا میں مکمل انٹرٹینمنٹ کی سہولیات ہیں۔
عالیشان ولا 1600 مربع میٹر پر واقع ہے جس کا ہر بیڈروم پول کے درمیان سنی بیڈ پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button