Uncategorized

راولپنڈی ٹیسٹ چوتھا روز : آسٹریلیا 271 رنز….. بارش اثر انداز

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز بھی بارش اثر انداز ہے میچ سے پہلے بارش آجانے سے کھیل میں تاخیر ہو ئی . موسم کی بہتری کی صورت میں آسٹریلیا 271 رنز کے ساتھ آغاز کرے گا.
پاکستان نے پہلی اننگز 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی اظہر علی اور امام الحق نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا تھا
آسٹریلیا کے اوپنرز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کی پر اعتماد بلے بازی کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 271 بنالیے۔تیسرے دن کا کھیل بھی خراب روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے گزشتہ روز کے اسکور 5 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور پاکستانی نژاد اوپنر عمثان خواجہ اور ویوڈ وارنر نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔
عثمان خواجہ صرف 3 رنز کی کمی سے اپنی سینچری مکمل نہیں کرسکے اور 97 رنز بنا کر پاکستانی اسپنر نعمان علی کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی اسپن بالنگ کا نشانہ بنے، انہیں اسپنر ساجد خان نے 68 رنز کے اسکور پر بولڈ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button