تازہ ترینخبریںپاکستان

تحریک عدم اعتماد مشکل ٹاسک,  سو فيصد کاميابی کی گارنٹی نہيں دے سکتا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد مشکل ٹاسک ہے  سو فيصد کاميابی کی گارنٹی نہيں دے سکتا۔

لاہور میں ميڈيا سے گفتگو ميں کہا عدم اعتماد کامياب نہ ہوئی تو گھر نہيں بيٹھوں گا، وزيراعظم کا بندوبست کرنے تک چين نہيں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحريک عدم اعتماد جمہوری بنيادوں پرہے حکومت اس سے پہلے اتنے پريشر ميں نہيں آئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدم اعتماد آنے سے پہلے خود مستعفیٰ ہو جانا چاہيے۔ استعفیٰ نہيں ديتے تو اسلام آباد پہنچ کر تحريک عدم اعتماد لائيں گے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے پارٹی چھوڑ کر جانے والے دیگر رہنماؤں کو بھی جماعت میں واپسی کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ جن کارکنوں نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا ہے وہ واپس آ جائیں۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزراء سرکاری خرچے پر ملک سے بھاگنے کی کوشش ميں ہيں ۔ کہا چند روز ميں عدم اعتماد پيش کريں گے، ہم ناکام نہيں لوٹيں گے نمبر گيم پورا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button