تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

نیٹو اتحاد روس کے سامنے جھک گیا،یوکرینی وزیرخارجہ

یوکرین کے وزیرخارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد روس کے دباؤ کے سامنے جھک گیا ہے۔

یوکرینی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ دمیترو کلیبا کا کہنا تھا کہ نیٹو وہ طاقت نہیں تھی جس کا یوکرینیوں نے پہلے تصور کیا تھا کیونکہ اس نے نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وہ روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں لیکن صرف اس صورت میں جب اس طرح کے مذاکرات  بامعنی ہوں۔

دوسری جانب برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن کا کہنا ہے کہ یوکرین، یورپ اور دنیا کے دوسرے لوگوں کو بچانے کے لیے برطانیہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ یوکرین کی جنگ مزید نہ بڑھے۔

ایڈمرل سر ٹونی راڈاکن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے شہریوں کو خوفناک صورتحال کا سامنا ہے مگر ہم نیٹو اور روس کے درمیان جنگ نہیں چاہتے۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کی فضائی حدود پر نو فلائی زون نافذ کرنے کے اطلاق سے بار بار انکار پر نیٹو اور مغربی اتحاد کی شدید مذمت کی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی کا خیال ہے کہ نو فلائی زون کا اطلاق روس کو فضائی حملے کرنے سے روک سکتا ہے مگر مغربی اتحاد کا کہنا ہے کہ اس سے مغربی ممالک کی روسی افواج کے ساتھ براہ راست جنگ چھڑ جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button