تازہ ترینخبریںپاکستان

حمیرا اصغر کی آخری رسومات لاہور میں ادا: فیملی کی مرحومہ سے کوئی لڑائی نہ تھی’

کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی جانے والی اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی آخر رسومات ان کے آبائی شہر لاہور میں ادا کر دی گئی ہیں۔

جمعے کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک میں ان کی نماز جنارہ ادا کی گئی اور وہیں موجود قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

حمیرا اصغر کی موت کی خبر منظرِ عام پر آنے کے بعد یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں کہ ان کا خاندان ان سے ناراض تھا اور ان کی جانب سے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا۔ تاہم جمعرات کو ان کے بھائی نے یہ تاثر رد کیا تھا اور لاش وصول کر کے لاہور روانہ ہوئے تھے۔

جمعے کے روز لاہور میں حمیرا اصغر کی تدفین کے بعد ان کے چچا نے میڈیا کو بتایا کہ ’حمیرا کا اپنے خاندان سے رابطہ صرف فون پر تھا اور وہ کبھی دو، کبھی تین یا چھ ماہ بعد لاہور کا چکر بھی لگاتی تھیں.
حمیرا کے چچا محمد علی نے اس بات کی تردید کی کہ خاندان حمیرا سے اعلان لا تعلقی کر چکا تھا۔ انھوں نے کہا کہ حمیرا کا اپنے گھر والوں سے کوئی لڑائی جھگڑا نہیں تھا۔

جواب دیں

Back to top button