تازہ ترینخبریںصحتپاکستان

فرنچ فرائز کے شوقین ذرا شوھیار ہوجائیں ! کیا آپ شوگر کے مریض بننے جا رہے ہیں ؟

عمومی طور پر شوگر کے مریضوں کو ڈاکٹرز کی انتباہ ہوتی ہے کہ وہ میٹھے یا میٹھی چیزوں کا استمال کم سے کم کریں تا کہ وہ ذیابیطس جیسی مہلک مرض سے بچ سکیں . لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک امریکن یونیورسٹی ہارورڈ کی تحقیق میں دریافت سامنے آئی ہے . جس میں بتایا گیا ہے کہ فرنچ فرائیز کھانے کا شوق ذیابیطس ٹائپ 2 کا شکار بنا سکتا ہے البتہ آلوؤں کو بھون کر، ابال کر یا پیس کر کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔
عالمی سطح پر چاول اور گندم کے بعد آلو کھائی جانے والی تیسری بڑی غذائی فصل ہے.
موجودہ عہد میں بیشتر جوان افراد فرنچ فرائیز کھانا پسند کرتے ہیں یا وہ اکثر فاسٹ فوڈز کا حصہ ہوتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق اگر کوئی فرد ہفتے میں 3 بار فرنچ فرائیز کھاتا ہے تو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
اگر ہفتے میں 5 بار آلوؤں کو اس شکل میں کھایا جاتا ہے تو ذیابیطس کا خطرہ 27 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button