
پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، وزیراعظم شہباز شریف کا لاہور میں پاک بزنس ٹرین کے افتتاح پر تقریب سے خطاب، شہباز شریف بولے کہ پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھرپور جنگ لڑی۔
پاک بھارت جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الفتح میزائلوں کا بھرپور استعمال کیا گیا، تینوں مسلح افواج نے بہادری سے بھارت کا مقابلہ کیا، امریکی صدر نے کئی بار کہا کہ انہوں نے جنگ رکوائی، پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ کامیابی سے جیتی، بھارت سے جنگ جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
دوسری جانب لاہور اور کراچی کے درمیان پاک بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا، پاک بزنس ایکسپریس میں نئی چائنیز کوچز بھی شامل ہیں، ٹرین میں بیک وقت 1100 مسافر سفر کر سکیں گے، مفت وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار بھی لگائی گئی ہے۔
وزیر اعظم نے خطاب میں کہا ٹرین میں صرف اشرافیہ نہیں، عام آدمی کیلئے بھی شاندار سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، لاہور ریلوے اسٹیشن پر افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، چیئرمین ریلوے سید
مظہر علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بزنس ٹرین کو بہترین تحفہ قرار دیا، بزنس ٹرین 17 کوچز پر مشتمل ہوگی جس میں 4 اے سی اسٹینڈرڈ، 10 اکانومی، ایک ڈائننگ کار، ایک پاور پلانٹ اور ایک بریک وین شامل ہے۔ ٹرین کا سفری دورانیہ 19 گھنٹے ہو گا۔
عام مسافر کی سہولت کے لیے اکانومی کلاس کا ٹکٹ 5160 روپے رکھا گیا ہے، کمپلیمینٹری چائے، ڈنر اور بریک فاسٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔ گاڑی میں واٹر ڈسپینسرز اور فرسٹ ایڈ بکس کا بھی انتظام ہوگا، پاک بزنس ایکسپریس میں نئی چائنیز کوچز بھی شامل ہیں، ٹرین میں بیک وقت 1100 مسافر سفر کر سکیں گے۔ ٹرین میں مفت وائی فائی کی سہولت بھی دستیاب ہو گی، بین الاقوامی معیار کی ڈائننگ کار بھی لگائی گئی ہے، یہ ٹرین ریلوے آمدن میں تین ارب روپے سے زائد حصہ ڈالے گی۔







