تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیپاکستان

اے سی کو بند کرنے کا سہی طریقہ کار کیا ہے ؟ جانیئے

کیا اپ بھی اے سی بند کرتے وقت ایسی مہلک غلطی کرتے ہیں جس سے آپ کا اے سی خراب ہو سکتا تھا ؟ اور آپکی یہ ایک غلطی شدید نقصان کا سبب بن سکتی ہے .

اکثر لوگ اس کے استعمال میں چھوٹی چھوٹی غلطیاں کر کے مہنگے نقصان کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
سب سے عام اور خطرناک غلطی یہ ہے کہ اے سی کو براہ راست پاور سوئچ سے بند کرتے ہیں . زیادہ تر لوگ جلدی یا سہولت کے لیے ریموٹ کنٹرول کے بجائے مین سوئچ سے اے سی بند کر دیتے ہیں، لیکن یہ طریقہ بالکل غلط ہے.

اگر آپ اچانک پاور بند کرتے ہیں تو کمپریسر پر شدید دباؤ پڑتا ہے، جس سے اس کی عمر کم ہو جاتی ہے اور خراب ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کمپریسر اے سی کا سب سے قیمتی اور اہم حصہ ہے اور اس کی مرمت یا تبدیلی مہنگی ہوتی ہے.

صحیح طریقہ یہی ہے کہ اے سی کو ہمیشہ ریموٹ سے بند کریں، تاکہ یہ آہستہ آہستہ بند ہو اور اس کے تمام پرزے محفوظ رہیں۔

جواب دیں

Back to top button