
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سٹارز اور کانکررز مدمقابل 50 اوور کے ٹورنامنٹ کا فائنل آج اتوار کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔سٹارز کی کپتانی سدرہ امین جبکہ کانکررز کی کپتانی فاطمہ ثنا کر رہی ہیں۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 15 لاکھ، جبکہ رنرز اپ کو 10 لاکھ انعام ملے گاٹورنامنٹ کا فائنل پی ٹی وی نیشنل اور پی ٹی وی سپورٹس پر براڈ کاسٹ ہوگا، جبکہ پاکستان میں ٹیپمیڈ اور بیرون ملک پی سی بی یوٹیوب چینل پر سٹریم کیا جائے گا۔ سٹارز اور کانکررز نے ٹورنامنٹ میں اب تک اپنے آٹھ آٹھ میچز میں سے چھ میچز جیتے ہیںرائونڈ رابن سٹیج میں کانکررز نے سٹارز کو دونوں میچز میں شکست دی





