تازہ ترینخبریںپاکستانکاروبار

یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت کیا ہوجائے گی ؟ خبر آگئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 بار مسلسل اضافے کے بعد آئندہ 15 روزہ مدت (جو 15 اگست کو ختم ہوگی) کے دوران بالترتیب تقریباً 9 روپے اور 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور درآمدی پریمیم میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مروجہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر، پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 9 روپے فی لیٹر (3.3 فیصد) کمی کا امکان ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے فی لیٹر (1.3 فیصد) کمی ہو سکتی ہے، تاہم یہ حتمی لاگت کے حساب کتاب پر منحصر ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 15 دن میں عالمی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے، جب کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کی وجہ سے پیٹرول کا درآمدی پریمیم تقریباً ایک تہائی کم ہو کر 9.70 ڈالر فی بیرل سے 6.75 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ فی الحال، پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 272.15 روپے فی لیٹر ہے، جو 15 مئی سے اب تک 20 روپے فی لیٹر اضافے کا نتیجہ ہے، پیٹرول عام طور پر نجی گاڑیوں، رکشوں، موٹرسائیکلوں اور چھوٹی کاروں میں استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں تبدیلی کا براہ راست اثر درمیانے اور کم آمدنی والے طبقے پر پڑتا ہے۔
دوسری جانب، ایچ ایس ڈی کی قیمت 284.64 روپے فی لیٹر ہے، جو مئی کے وسط سے اب تک تقریباً 28 روپے فی لیٹر بڑھ چکی ہے۔

چوں کہ ڈیزل بھاری ٹرانسپورٹ، ریلوے اور زرعی مشینری جیسے ٹریکٹروں اور ٹیوب ویلوں میں بنیادی ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمتیں مہنگائی پر اثر ڈالتی ہیں۔

اگرچہ قیمتوں میں کمی متوقع ہے، مگر کرایوں میں اضافہ ہو جانے کے بعد وہ اکثر کم نہیں کیے جاتے، یہ کمی ممکنہ طور پر دو ماہ سے زائد عرصے میں پہلی بار ہوگی۔

اس کے برعکس، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، جن میں بالترتیب 3.50 روپے اور 2.25 روپے فی لیٹر کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button