Uncategorized

امریکی خاتون اتھلیٹ بھنگ پینے پر ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئیں

امریکی اسپرنٹر شاکیری رچرڈسن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے باعث ان کا ٹوکیو اولمپکس میں 100 میٹر ریس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔
برطانوی نیوز ایجنسی نے ذرائع سے خبر دی ہے کہ شاکیری رچرڈسن کا اولمپک ٹرائیلز کے دوران لیا گیا ٹیسٹ مثبت آیا۔
ان کے بھنگ (Cannabis) کے استعمال کے شواہد ملے ہیں، جو ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے ممنوعہ شے میں شامل ہے۔
اولمپک ٹرائیلز ایونٹ میں شاکیری نے 100 میٹر ریس دس اعشاریہ آٹھ چھ سیکنڈز میں جیتی تھی جس کے بعد وہ ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل کی مضبوط امیدوار بن گئیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button