تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

انڈیا پر عائد 50 فیصد ٹیرف ختم کرنے کے حق میں امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر عائد ٹیرف کو ختم کرنے کے لیے امریکی کانگریس میں ایک قرارداد پیش کی گئی ہے۔

 

یہ قرارداد کانگریس کے ارکان راجہ کرشنامورتی، ڈیبورا روز اور مارک وی سی کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔

 

اس قرارداد کا مقصد ٹرمپ کی جانب سے انڈیا پر عائد 50 فیصد ٹیرف کو ختم کرنا اور تجارت پر امریکی کانگریس کے آئینی اختیار کو بحال کرنا بتایا گیا ہے۔

 

راجہ کرشنامورتی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انڈیا کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ ٹیرف کی حکمت عملی ایک اہم شراکت داری کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

 

’امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے بجائے، یہ ٹیرف سپلائی چین میں خلل ڈالتے ہیں، امریکی ورکروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، اور صارفین کے لیے لاگت میں اضافہ کرتے ہیں۔‘

 

دوسری جانب مارک وی سی کا کہنا ہے انڈیا ایک اہم اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر ہے اور یہ غیر قانونی ٹیرف عام لوگوں پر ایک طرح کا ٹیکس ہیں

جواب دیں

Back to top button