تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی میں زلزلے کیوں آرہے ہیں؟

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر کا کراچی میں آنے والے زلزلوں کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک آنے والے زلزلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

چیف میٹرولوجسٹ امیرحیدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے لانڈھی فالٹ ریجن میں آرہے ہیں، یہ زلزلے کے معمولی جھٹکے ہیں،اب تک اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

امیرحیدر کا کہنا تھا کہ کراچی کی فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی ہے اور کیر تھر کے قریب بھی مین باونڈری لائن ہے، اس فالٹ لائن پرآج تک بڑا زلزلہ نہیں آیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ فالٹ لائن کو معمول پر آنے میں چند روز لگ سکتے ہیں، ایک سے دودن تک شہرمیں زلزلے محسوس کیے جائیں گے اور زلزلے کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی

جواب دیں

Back to top button