تازہ ترینخبریںدنیا

اگر غزہ میں امداد نہ پہنچی تو اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں: اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کے انسانی امداد کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ پیر کے روز پانچ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں لیکن وہ سرحد پار کر کے رک گئے ہیں اور تاحال کسی متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکے۔

ان ٹرکوں میں بچوں کی خوراک اور غذائیت سے متعلق اشیا موجود ہیں۔ فلیچر کے مطابق یہ امداد ’سمندر میں ایک قطرے‘ کے برابر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ امدادی سامان غزہ نہ پہنچا تو اگلے 48 گھنٹوں میں 14 ہزار بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button