
پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان “ (اے پی پی) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے نماز فجر ادا کرنے کے بعد قرآن پاک کی سورۃ الصف کی تلاوت کی۔
اس سورۃ کی آیت نمبر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ:
ترجمہ:-”بیشک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کے راستے میں اس طرح صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔“
آرمی چیف نے تلاوت کلام کے بعد دعا کی اور پاکستان کے آپریشن ”بنیان مرصوص“ کے تحت بھارت پر میزائل حملے شروع کیے گئے۔