
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کاکہناہے کہ ہمارے دروازے بات چیت کے لیے کھلے ہیں،یہ کسی کے باپ کا نہیں ہمارا پاکستان ہے‘یہ کون ہوتے ہیں ہمیں بتائیں گے کس وقت تک بیٹھنا ہے کس وقت تک نہیں‘ صاحب اختیار لوگ اگر سمجھتے ہیں تو آئیں ہمارے ساتھ مذاکرات کریں‘فیض حمید ایک ادارے کا ملازم تھا ان کو سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے۔مائنس عمران خان کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکاہے۔جمعرات کو داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہناتھاکہ بانی کو قید تنہائی میں رکھا گیا یہ یاد رکھا جائے گا‘یہ سب پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ کے حکم پر کیا جارہاہے ‘جب ہماری حکومت آئے گی اس کا حساب کتاب کیا جائے گا‘ساڑھے تین سال سے کوشش کی جارہی ہے کہ مائنس عمران خان کیا جائے، یہ 1947ء سے ایک ہی نسخہ بار بار آزماتے ہیں۔





