تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

فیض حمید کے کورٹ مارشل پر دیگر سیاسی شخصیات کے بیانات

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی‘وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کا ساتھ دینے والے سیاستدانوں کابھی فوجی عدالت میں ٹرائل ہونا چاہئے ‘وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سیاسی انجینئرنگ کی وجہ سے سیاسی بحران پیدا ہوا، اس معاملہ میں جو اور لوگ بھی ملوث ہیں ان کے خلاف بھی قانون اپنا راستہ لے گا۔وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے فیض حمید کے خلاف فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ ریڈ لائن عبوراوراپنی اتھارٹی کا غلط استعمال کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے‘سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کی سزا ابتداء ہے‘احتساب کا عمل شروع ہو چکا‘ اب کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا‘عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کے مطابق فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی ہے۔

جواب دیں

Back to top button