
پراسیکیوشن کے دو گواہوں نے منشیات فروشی میں سہولت کاری کے کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو شناخت کرلیا۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوشن کے 2 گواہوں نے ملزمہ کو شناخت کرلیا، گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف اور تفتیشی افسر منصور شامل ہیں۔
لیڈی کانسٹیبل سونیا نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو گارڈن کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے کہا کہ دو گواہوں نےملزمہ کو شناخت کیا ہے، سی ڈی آر ثابت کرتا ہے کہ ملزمہ منشیات فروشوں سے رابطے میں تھی







