تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بانی پی ٹی آئی کے خط سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صوبوں کی تقسیم پر عوامی رائے لی جائے، عطاءاللّٰہ تارڑ

وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللّٰہ تارڑ

 

صوبوں والے معاملے پر عوام کی رائے لینی چاہیے،بانی پی ٹی آئی کے خط سے کوئی فرق نہیں پڑتا

 

سہیل آفریدی کے پی حکومت کی تحویل میں،الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگی ہے

 

 

 

بلاول کیخلاف الیکشن لڑا ، انتخابات کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی گرمجوشی سے ملے ، بلاول بھٹو کے دونوں خطاب دیکھے اور جواب بھی دئیے- بلاول کی پچھلی اور موجودہ گفتگو میں کافی فرق ہے، خون بہنے کی باتیں ، الزامات اور دعوے بغیر جواز نہیں ہونا چاہیے- بلاول ٹاک شوز میں خود پر قابو نہ رکھ سکے-

صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات بہترین رہی اور اعلامیہ بھی اچھا جاری ہوا،سیاست میں تلخیاں،دوریاں ہوتی ہیں اور حل بھی نکلتا ہے- بلاول نے کہا کہ گورنر راج ہم نے باہمی مشاورت سے لگایا ہے، بلاول ہی نہیں بلکہ شیری رحمان اور پوری پی پی قیادت نے بھی اچھی تقاریر کیں-

سہیل آفریدی خیبرپختونخوا حکومت کی تحویل میں ہیں-

مقبول حکومت کو ختم کیا جائے تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوتے ہیں- ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ ہماری حکومت گئی تو لاکھوں لوگ سڑکوں پر ہوں گے- سہیل آفریدی پر کیا کارروائی ہوگی ،صوبائی حکومت فیصلہ کرے گی- خیبرپختونخوا میں بہت اچھی ریفارمز آرہی ،لوگ جشن منا رہے ہیں، معدنیات کے معاملے پر پولیٹیکل ، ٹیرر نیکسس سامنے آیا ، اب دو نمبری نہیں ہوگی، دنیا کی بہترین کمپنیاں معدنیات کیلئے سرمایہ کاری کریں گی- ، این اے 77 الیکشن ، دورہ اچانک تھا ، الیکشن مہم کیلئے نہیں گیا ، غیر مشروط معافی مانگی ہے- مولانا فضل الرحمان کے معمولات کافی عرصے سے نوٹ ہورہے تھے، مولانا کو غصہ نہیں کرنا چاہیے تھا- افہام و تفہیم کی جانب جانا چاہیے تھا-

افغان سرزمین پاکستان کیلئے استعمال ہورہی ہو اورآپ طالبان کی تعریف کریں ، ممکن نہیں-

گوجرانوالہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آوٹ کم تھا ،پی ٹی آئی کے لوکل چیئرمین نے مرکزی مسلم لیگ کی حمایت کی ، اینٹی مسلم لیگ ن ووٹ مرکزی مسلم لیگ اور تیسرے امیدوار میں تقسیم ہوا، صوبوں کی تقسیم پر رائے پہلے سے موجود تھی – تیزی اب آئے ، عوام کی رائے لینی چاہیے ، پنجاب کی تقسیم پر قرارداد کی حمایت ، پیپلز پارٹی صوبوں کی تقسیم کی حامی ، عوام کی رائے کو اہم سمجھا جائے ، اب گراس روٹ لیول پر صوبوں کی تقسیم کے معاملے پر بات ہورہی ہے-

بانی تحریک انصاف کی رپورٹس پچیس سالہ لڑکے سے زیادہ بہتر ہیں، بانی تحریک انصاف کا خط ایک وکیل کا تحریر کردہ ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا-

مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں،جو کام کرتا ہے اس پر تنقید بھی ہوتی ہے، مسلم لیگ ن نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کی-جماعت اسلامی کیساتھ بات چیت جاری ، اچھا نتیجہ نکلے گا- صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں-

جواب دیں

Back to top button