
راولپنڈی میں 12 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ راولپنڈی میں خیابان سرسید ڈھوک نجو میں پیش آیا تھا جہاں کم عمر لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم اس کا خالو تھا جو سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں مارا گیا جب کہ 12 سالہ لڑکی کی لاش 8 اکتوبر کو ہلاک ملزم ممریز خان کے گھر سے ملی تھی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ممریز خان اغوا، زیادتی و قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، ملزم کی مقتولہ لڑکی کے ساتھ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں خاتون کو قتل کی دھمکیاں دینے والے نوجوان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق معاملے میں مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز کے استعمال کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
این سی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ ملزم نے مبینہ طورپر قتل کے طریقوں سے متعلق معلومات، خیالات حاصل کرنے کی کوشش کی







