
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد پیش کر دی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت جاری اجلاس میں وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کے پی میں ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق سے متعلق قرارداد ایوان میں بحث کے لیے پیش کر دی۔
خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا صدارتی فرمان بھی قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ گزارش ہے کہ وقفۂ سوالات معطل کیا جائے۔
جس کے بعد قومی اسمبلی میں وقفۂ سوالات کی کارروائی معطل کر دی گئی۔







