جرم کہانی

انگلینڈ کی شہریت کے لیے ماموں کی سگی بھانجی سے شادی

نواحی گاؤں سیری مجواڑ کے رہائشی نے انگلینڈ جانے کی غرض سے سگی بھانجی نے نکاح کر لیا تفصیلات کے مطابق مسمی ظہور ولد محمد حسین قوم بھٹی ساکن مجواڑ سیری نے تقریبا تین سال قبل 2اپریل 2021 کو اپنی سگی بھانجی مسماۃ سدرہ بنت اخلاق رحمن جسکی شہریت برطانیہ کی ہے سے نکاح کر لیا

معلوم ہوا کہ بعد ازاں انکے ہاں ایک بچے کی ولادت بھی ہوئی ہے جسکی تاریخ پیدائش ریکارڈ کے مطابق 23فروری 2022 درج کرائی گئی ہے لیکن ایک ویڈیو پیغام میں مسماۃ سدرہ اپنی شادی اور بچے کی پیدائش کی تاریخیں غلط بتا رہی ہے

مسماۃ سدرہ کے مطابق ظہور احمد نے مجھے پاکستان بلایا اور کہا کہ بیرون ملک جانے کے لیے ویزا پراسیس کے لیے آپ کا پاکستان ہونا ضروری ہے اور مجھے لالچ دیا کہ بیرون ملک پہنچنے کے بعد آپ کو گاڑی گھر لے کر دوں گااوراس نکاح کی کوئی حثییت بھی نہیں ہو گی

لیکن بعد ازاں اس نے لالچ دے کر مجھے پھنسا کر مجھ سے ازداجی تعلقات قائم کر لیے جسکے نتیجے میں ہمارے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی پھر کچھ عرصہ بعد اس نے رابطہ ختم کر کے ایک نئی شادی کر لی اور جو بچہ ہے اس کا خرچا بھی نہیں دے رہاجبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے پہل اس کیس کو دبا دیا گیا لیکن جب یہ کیس منظر عام پر آیا تو مقامی علماکرام مولانا اور مفتی حضرات نے محمد ظہور کو دائرہ اسلام سے خارج کر دیا اور کہا کہ محمد ظہور سے غیر شرعی کام ہوا ہے اس سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے دوبارہ کلمہ پڑھنا ہو گا بعد ازاں محمد ظہورکلمہ پڑھ کر دوبارہ دائرہ اسلام میں داخل ہو گیا ..

علاقے کے معززین اور علما کرام نے کہا کہ محمد ظہور سے ایک غیر شرعی کام سرزد ہوا تھا لیکن اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکا ہے اپنی بقیہ زندگی جہاں چائے رہ کر گزار سکتا ہے لیکن اگر اس سے کسی نے نقصان پہنچائے تو اسکے ذمہ دار علما یا مقامی معززین نہ ہوں گے لیکن جن مولانا اور جن گواہاں کے روبرو ظہور احمد نے اپنی سگی بھانجی سے نکاح کیا انکو کھلی چھوٹ دے دی گئی

یا اس پرعلما کرام سمیت مقامی معززین نے مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جبکہ جو بچہ اس دنوں کے غیر شرعی نکاح کے باعث پیدا ہوا اسکی کفالت کون کرے گااس پر بھی مقامی جرگے نے چپ سادھ لی اور مسماة سدرہ کے متعلق بھی کوئی رائے نہیں دی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مقامی لوگوں کی مداخلت سے محمد ظہور اور مسماۃ سدرہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اور محمد ظہور گزشتہ دو ہفتوں سے روپوش ہے جبکہ مسماۃ سدرہ انگلینڈ میں موجود ہے

جواب دیں

Back to top button