Uncategorized

2021 میں ٹک ٹاک کی حیران کن چھلانگ،گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

2021 میں گوگل ٹک ٹاک سے شکست کھا کر دوسرے نمبر پر چلا گیا . یوں رواں برس کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے اپنے نام کر لیا.اس طرح ٹک ٹاک نے نئی تاریخ رقم کر دی.
فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد گوگل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمیزون، نیٹ فلکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے حیران کن ترقی کا مظاہرہ کیا. گزشتہ برس اسی فہرست میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا لیکن اب ایک ہی سال میں چینی سائٹ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پابندیوں کے باوجود بڑی چھلانگ لگا کر سات درجے اوپر چلی گئی ۔مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button