Uncategorized

انڈر 19 ایشیا کپ،افغانستان کی ٹیم 52 رنز پر ڈھیر،پاکستان کی شاندار فتح

انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے افغانستان شکست فاش سے دوچار کر دیا .افغانستان کی ٹیم صرف 52 رنزہی بنا پائی . پاکستانی ٹیم نے 53 رنز کا ہدف 33 اوورز قبل حاصل کرلیا ۔
دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے تیسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوا ، افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 23.1 اوورز میں 52 رنز بنائے ۔ پاکستانی نوجوانوں نے 16.4اوورز میں ہی 53 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستانی اوپنر عبد البنگال زئی نے 9 رنز بنائے ، ساتھی اوپنر معاذ صداقت 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، ٹاپ آرڈر ، محمد شہزاد بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوئے ، وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان نے 11،کپتان قاسم اکرم نے صفر ، عرفان خان نے 4،رضوان محمود نے دو سکور بنائے ۔احمد خان بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے ۔
افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا جو انتہائی غلط ثابت ہوا ، افغانستان کے بلے باز ٹک کر کھیل نہ پائے اور صرف 10 میں سے صرف ایک کھلاڑی دوہرے ہندسے کے سکور میں داخل ہو سکا جبکہ تین کھلاڑی صفر اور تین کھلاڑی 1،1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
افغانستان کے اوپنر سلمان عربزئی صفر سکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے ، کپتان سلمان صافی چار سکور بنا کراحمد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ ٹاپ آرڈر بلال سعیدی بغیر کوئی سکور بنائے ذیشان ضمیر کی گیند پر وکٹ کیپر حسیب اللہ خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، بلے باز اعجاز احمد احمد زئی ، باولر احمد خان کی گیند پر عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔
بلے باز اعجاز احمد بغیر کوئی سکور بنائے احمد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ، وکٹ کیپر بلے باز محمد اسحاق اویس علی کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھما بیٹھے ۔افغانستان کی جانب سے ننگیالیہ خروطے دوہرے بندسے میں سکور بنانے والے واحد بلے باز تھے ، انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 15 رنز بنائے ، وہ قاسم اکرم کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔ اظہار الحق نوید نے ایک سکور بنایا اور اویس علی کی گیند پر عرفان خان کو کیچ تھمایا ،نور احمد بھی 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، ان کا کیچ علی اسفند کی گیند پر احمد خان نے تھاما۔
گیارہویں نمبر پر بلے بازی کیلئے آنے والے بلال سمیع ذیشان ضمیر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ، انہوں نے ایک رن بنایا جبکہ دسویں نمبر پر کھیلنے والے فیصل خان دو سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے احمد خان نے 6 اوورز میں 21 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ذیشان ضمیر نے 5.1 اوورز میں 12 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویس علی نے 7 اوور میں 9 رنز دئیے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، قاسم اکرم اور علی اسفند نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button