دنیا

بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دیدیا، بھارت روانہ

ڈھاکا: ملک میں ایک ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی فوج نے وزیراعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی
خبر ایجنسی شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈکرانے کی کوشش کی مگر انہیں تقریر ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے حسینہ واجد بھارت روانہ ہوگئی ہیں جہاں سے وہ فن فن لینڈ جائیں گی۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق آرمی چیف 3 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button