Uncategorized

ون ڈے کیلئے دستیاب ہوں.کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی قلعی کھول دی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی قلعی کھول دی انہوں نے کہا ہے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سکواڈ کے اعلان سے صرف ڈیڑھ گھنٹے قبل مجھے ون ڈے کپتانی ہٹائے جانے کا بتایا گیا. انہوں نے واضح کیا کہ میں نے بورڈ سے چھٹی کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا، میں پروٹیز سے ون ڈے میچز کیلیے دستیاب ہوں.
کوہلی نے کہا کہ جب میں نے ورلڈ کپ سے قبل بتایا کہ میگا ایونٹ کے بعد ٹی 20 کپتانی چھوڑ دوں گا تو بورڈ کے اعلیٰ حکام نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا، مجھے کبھی ایسا کرنے سے نہیں روکا گیا۔کوہلی کا اشارہ بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی کے اس بیان کی جانب تھا کہ انھوں نے کوہلی کو ٹی 20 قیادت چھوڑنے سے منع کیا تھا۔
یہ امر قابل ذکر ہے ایک روز قبل یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ کوہلی جنوری میں آرام کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button