پاکستان

ملک بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم پاکستان بھرپور قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، قوم  یوم پاکستان اس عہد کی تجدید کیساتھ منارہی ہے کہ ملکی ترقی کیلئے سخت محنت کی جائیگی۔

آج کا دن 1940 میں منظور کی گئی تاریخی قرارداد لاہور کو اپنانے کی علامت ہے، اس دن نے جنوبی ایشیاکے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کیلئے فریم ورک فراہم کیا۔

آج کے دن ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی  کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اس کے علاوہ شہداکے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا ہے۔

23 مارچ یوم پاکستان پر اہم سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم لہرایا گیا ہے، اس دن کی اہم خصوصیت اسلام آباد میں عظیم الشان فوجی پریڈ بھی جاری ہے جس میں تینوں مسلح افواج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے دستےمارچ کررہے ہیں۔

23مارچ یوم پاکستان کےموقع پر دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی پیش کی گئی، یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کے چاق و چو بند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button