کاروبار

پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہوگی: وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سب سے پہلے ہو گی پھر باقی اداروں کو دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاہور میں الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریت حاصل کرکے بہت اچھا لگا، وزارت کے بعد بھی ادھر ہی رہوں گا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملد درآمد اور نفاذ کاہے، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسی بنانا ہے اور ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ہوسکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری ہوگی لیکن سب سے پہلے پی آئی اے کی ہوگی ہمیں نجی شعبےکو آگے لانا ہوگا، ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف سے بات ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button