انتخابات

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج، چناؤ کیسے ہوگا؟

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہونا ہے یہ انتخاب کیسے ہوگا اس سے متعلق طریقہ کار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وضع کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہونا ہے یہ انتخاب کیسے ہوگا اس سے متعلق طریقہ کار قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے وضع کر دیا ہے جو اسمبلی کے قواعد 2007 میں درج طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

دونوں عہدوں کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے ہر رُکن کا صرف ایک ووٹ ہوگا جس کے لیے ہر رکن کو نامزد اراکین کے ناموں پر مشتمل ایک بیلٹ پیپر دیا جائے گا۔

بیلٹ پیپر دیے جانے سے قبل سیکریٹریٹ کے افسر کی جانب سے اس پر دستخط کیے جائیں گے اور پییر کی پشت پر اسمبلی کی مہر بھی ثبت کی جائے گی۔

ووٹ کے لیے سیکریٹری قومی اسمبلی کی جانب سے ارکان کے نام باری باری پکارے جائیں گے۔ تمام اراکین کے ووٹ دینے کے بعد سیکریٹری بیلٹ باکس کھولے گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے گزشتہ روز حلف اٹھا لیا تھا۔ آج اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت پہلے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب ہوگا۔ یہ انتخاب مکمل ہونے کے بعد نومنتخب اسپیکر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور چارج سنبھال کر ہاؤس کی کارروائی آگے بڑھاتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کرائیں گے۔

اسپیکر کیلیے مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق ہیں جنہیں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت حاصل ہے جب کہ ان کے مقابل سنی اتحاد کونسل کے عامر محمود ڈوگر ہوں گے۔

ڈپٹی اسپیکر کی نشست پر پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر سے ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button