فن اور فنکار

گتھی سلجھ گئی، ہانیہ عامر کیساتھ ’پراسرار’ شخص سامنے آگیا

پاکستانی فلم اور ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ’مسٹری بوائے’ کے ساتھ تہلکہ خیز تصاویر کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

ڈراما سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا’ کی اداکارہ ہانیہ عامر ان دونوں شمالی علاقہ جات کی سیر کرتے موسمِ سرما کی تعطیلات گزار رہی ہیں جہاں سے ہر گزرتے دن انکی تصاویر اور ویڈیوز کا منظر عام پر آنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔

 

ان گنت پوسٹ کے سبب خبروں کی شہہ سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ پوسٹ نے تو جیسے ایک ہنگامہ برپا کردیاتھا ۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری تصاویر اور مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر کو کسی شخص کے ساتھ بہت نزدیک دیکھا گیا جسکا چہرا دنیا سے چھپایا گیا تھا۔
ہانیہ عامر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے معنی خیز کیپشن بھی لکھا کہ، ’دیکھو میرا دماغ دھندلا ہے، تو کٹی ڈور، ہے لونڈا کریزی، گمراہ ہوں، تیری آنکھوں کا خمار‘۔

جیسے ہی ہانیہ اور اس نا معلوم شخص کی تصویر نے سوشل میڈیا کا رخ کیا وہیں صارفین کی جانب سے اداکارہ کے نئے آفیئرکی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی۔

مذکورہ تصاویر دیکھنے کے بعد کمنٹ سیکشن اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم لڑکے کو ’مسٹری بوائے‘ کہا جارہا تھا اور ساتھ ہی یہ بھی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ کسی لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔

بعدازاں ان غلط فہمیوں اور تعلقات کی افواہوں کے درمیان اس پراسرار شخص کی حقیقت اور چہرہ سامنے آگیا

دراصل یہ مسٹری بوائے کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار حیدر مستحسن ہیں جنکے ساتھ ہانیہ عامر مری میں موجود جلد آنے والے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکارحیدر مستحسن معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں۔


خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں۔جس کی وجہ بادشاہ سے ملاقات اور اس سےایک ہفتے قبل ہانیہ عامر کا بھارتی ریپر کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی پیش کرنا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button